Saturday, April 27, 2024

پشاور : رمضان المبارک سے قبل ہی منافع خوروں نے شہریوں کو لوٹنے کی تیاریاں شروع کردیں

پشاور : رمضان المبارک سے قبل ہی منافع خوروں نے شہریوں کو لوٹنے کی تیاریاں شروع کردیں
May 28, 2016
پشاور(92نیوز)رمضان المبارک کے قریب آتے ہی پشاور میں بھی ناجائز منافع خوروں نے شہریوں کولوٹنے کی تیاریاں شروع کردیں اشیاء خور ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا۔  شہریوں کو رمضان المبارک میں مہنگائی کی چکی میں پسنے کی فکر لاحق ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مہنگائی بھی آگئی رحمتیں سمیٹنے کے اس ماہ مبارک کی آمد سے قبل منافع خوروں نے ناجائز منافع سمیٹنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو تو جیسے پر لگ گئے ہیں دال چنا 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 160 روپے، دال ماش، 260 سے 280 روپے فی کلو ہوگئی ہے چینی کا تو کوئی فکسڈ ریٹ ہی نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق تو اب کوئی بھی چیز دستیاب نہیں وہ عام دنوں میں مہنگائی کی چکی میں پستے ہی ہیں لیکن ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں اس ماہ مقدس میں مہنگائی کے مزید بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سارا سال شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والی ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک سے قبل تو جاگے اور گرانفروشی کی اس لہر کو روکنے کےلئے ضروری اقدامات کرے۔