Thursday, September 19, 2024

پشاور : رقاصہ نے افغان اولسی جرگہ کے رکن شیرعلی پر جنسی زیادتی کا الزام لگادیا

پشاور : رقاصہ نے افغان اولسی جرگہ کے رکن شیرعلی پر جنسی زیادتی کا الزام لگادیا
April 1, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں رقاصہ نے افغان اولسی جرگہ کے رکن شیر علی پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور میں رقاصہ نے افغان اولسی جرگہ کے رکن شیر علی پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ تہکال پشاور کی رہائشی رقاصہ ثناء نے حیات آباد پولیس سٹیشن میں ملزم شیر علی کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شیر علی نے اسے رقص کے بہانے حیات آباد بلایا اور رقص کی محفل کے اختتام پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے ملزم تو فرار ہو چکا ہے جبکہ اس کے گارڈ اور خانسامہ کو حراست میں لے لیا گیا جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔