Thursday, March 28, 2024

پشاور، دیربالا ،ملتان سمیت کئی شہروں میں گہرے بادلوں کا راج برقرار

پشاور، دیربالا ،ملتان سمیت کئی شہروں میں گہرے بادلوں کا راج برقرار
March 1, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور، دیربالا ،ملتان سمیت کئی شہروں میں گہرے بادلوں کا راج ہے۔ کہیں بادل کہیں بارش، مارچ کےآغاز پرموسم خوشگوار ہو گیا۔ برفباری کے دیوانوں کے لیے بھی خوشخبری آ گئی۔ پہاڑوں پر آسمان سے سفید گالوں کی برسات ہو گی۔ کوئٹہ میں رم جھم ، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان، دکی میں بھی بارش ہوئی۔ زیارت میں درجہ حرارت منفی تین ،ژوب میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیربالا میں بادلوں کاراج ہے ،پہاڑوں پر دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ ملتان میں بھی مطلع ابرآلود ہے اور جھڑی لگنے کو تیار ہے۔ بوندا باندی دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔ مالاکنڈ، ہز زارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔