Sunday, September 8, 2024

پشاور: دہشتگردی کا نشانہ بننے والی بس میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

پشاور: دہشتگردی کا نشانہ بننے والی بس میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
March 16, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور صدر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ دھماکہ چلتی بس میں صبح آٹھ بجکر سات منٹ پر ہوا۔ دھماکے میں آٹھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو بس میں پہلے سے نصب تھا۔ پشاور کی سنہری مسجد روڈ پر سرکاری ملازمین کو دفاتر پہنچانے والی بس میں دھماکہ صبح آٹھ بجکر سات منٹ پر ہوا۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ مسافروں سے بھری چلتی بس میں ہوا۔ دھماکے کے بعد بس سے دھواں نکلتا دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں آٹھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مالاکنڈ کے علاقہ درگئی میں رات بھر پٹرول پمپ پر کھڑی رہنے والی بس صبح ملازمین کو لے کر پشاور روانہ ہوئی اور اس میں پینتالیس مسافر سوار تھے جن میں بیشتر سرکاری ملازمین تھے۔ بس پشاور صدر میں ایک مسافر کو اتار کر آگے بڑھی تو دھماکہ ہو گیا۔ بارودی مواد بس میں سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔