Thursday, April 25, 2024

پشاور ،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

پشاور ،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
January 13, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور پولیس نے ملک کے دیگر حصوں میں شرپسندی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ دو گاڑیوں سے کروڑوں روپے مالیت کے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ۔ پکڑے جانے والے اسلحہ میں سیکڑوں کلاشنکوف، پستول اور رائفل شامل ہیں ۔ اسلحہ تین مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا ۔ 7 ملزم دھر لئے گئے۔

پولیس کے مطابق پانی کے ٹینکر اور ٹرک کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 247 کلاشنکوف، 121 رائفل، ایک جی تھری، 76 پستول، سات نائن ایم ایم، 135 پستول، 14 چائنہ رائفل اور 11 رپیٹر برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق کارروائی بڈھ بیر کے علاقہ میں کی گئی ۔ اسلحہ کا مالک ماشوخیل سے تعلق رکھنے والا ایک ہی ملزم پرویز ہے ۔ گاڑیوں سے ایک لاکھ اکتالیس ہزار مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

 پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش کرنے والے 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔