Wednesday, May 8, 2024

پشاور دھماکے کے ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں ، پولیس کا دعویٰ

پشاور دھماکے کے ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں ، پولیس کا دعویٰ
January 6, 2019
پشاور ( 92نیوز) پشاورپولیس نے گزشتہ روز ہونےوالے کار دھماکے کے ملزم کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کر دیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے مزید دو مالکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے  جس کے بعد ملزم کے قریب پہنچنے کے امکانات روشن ہیں ۔ گزشتہ روز پشاور کے علاقے صدر کالا باڑی میں میں کھڑی گار میں دھماکہ ہوا تھا جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے ۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا ، سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی ، سفید رنگ کی گاڑی کے دروازوں میں آٹھ سے دس کلوگرام بارودی مواد چھپایا گیا تھا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے کی جگہ سے گاڑی کا انجن، چیسز نمبر اور رجسٹریشن نمبر پلیٹ حاصل کرکے شواہد جمع کئے تھے ۔