Saturday, May 18, 2024

پشاور ، دوگروپوں میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ‏

پشاور ، دوگروپوں میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ‏
March 26, 2019

پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں دو گروپوں  کے درمیان  فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے فریقین کے8 افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

پھندو کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے راہگیر بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گروپ کے 5 اور دوسرے کے 3  افراد کو گرفتار کرلیا۔ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، دونوں گروپوں کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔