Thursday, March 28, 2024

پشاور ، دوستوں میں معمولی تکرار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پشاور ، دوستوں میں معمولی تکرار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
November 12, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور کےعلاقہ نوتھیہ قدیم میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ دوستوں میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں نائب ناظم سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ پشاور کے علاقہ نوتھیہ قدیم وارڈ ٹو کے نائب ناظم شیرعلی کے گھر میں بیٹے کی شادی کی خوشی کے شادیانے بج رہے تھے۔ خوشیوں کا گھر اس وقت ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا جب شیرعلی کی اپنے دوست کے ساتھ کسی بات پر تکرار ہو گئی۔ بات بڑھی اور دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نائب ناظم شیر علی اس کا بھائی اصغر علی اور دوست طارق موقع پر دم توڑ گئے۔ فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کی گئیں۔ فریقین میں سے کسی نے وقوعہ کا مقدمہ درج نہیں کرایا تاہم سرکار کی جانب سے پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔