Friday, April 19, 2024

پشاور : دو نرسوں کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا،نرسوں کی علامتی ہڑتال

پشاور : دو نرسوں کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا،نرسوں کی علامتی ہڑتال
July 22, 2015
پشاور(92نیوز)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی قتل ہونے والی دو نرسوں کے قتل کا معمہ ایک ہفتہ میں بھی حل نہ ہو سکا۔ حکومت نے تاحال اس کیس میں دلچسپی ظاہر نہیں کی ہےجبکہ ہسپتال انتظامیہ نے بھی بد ستور اس مسئلے پر چپ سادھ رکھی ہے۔ حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کی سرد مہری  پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی نرسوں نے علامتی ہڑتال شروع کر دی اور قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ قتل ہونے والی نرسوں کی شناخت کرنے والی نرس کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار ہسپتال انتظامیہ کو انکے لا پتہ ہونے کی اطلاع دی مگر ہسپتال انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔