Sunday, May 12, 2024

پشاور، خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سپلائی بند ہونے سے 6 مریض دم توڑ گئے

پشاور، خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سپلائی بند ہونے سے 6 مریض دم توڑ گئے
December 6, 2020

پشاور (92 نیوز) پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے 6 مریض دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ نے گزشتہ رات ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

اسپتال ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 کورونا کے مریض اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

چیئرمین بورڈ گورنرز ندیم خاور نے 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پر اجلاس طلب کرلیا گیا، جبکہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، انسانی جانوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، 48 گھنٹے میں انکوائری کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔

اِدھر ترجمان خیبر پختونخواحکومت کامران بنگش نے ویڈیو پیغام میں کہا، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا واقعہ افسوسناک ہے، وزیر صحت نے 48 گھنٹوں میں انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگئی۔