Friday, April 26, 2024

پشاور : خوشحال خان ایکسپریس پر فائرنگ  ایک شخص جاں بحق

پشاور : خوشحال خان ایکسپریس پر فائرنگ  ایک شخص جاں بحق
September 21, 2016
پشاور(92نیوز) پشاور میں کینٹ ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان ایکسپریس  پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی ادارے کینٹ ریلوے سٹیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ دوسری طرف ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔