Friday, April 19, 2024

پشاور : خواجہ سراء کے قتل کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار

پشاور : خواجہ سراء کے قتل کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار
May 28, 2016
پشاور(92نیوز)پشاورمیں خواجہ سراء قتل کیس کا مبینہ مرکزی ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس نے نواحی علاقے سے گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ کیس کی تحقیقات کےلئے ایس ایس پی کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق پانچ روز قبل پشاور کےتھانہ فقیرآباد کے علاقہ دلہ زاک روڈ پرفائرنگ کرکے خواجہ سراء علیشاء کو زخمی کیا گیا جو دو دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ مقتول خواجہ سراء نےدم توڑنے سے قبل درج کرائے گئے مقدمے میں فضل گجرنامی شخص کو ملزم نامزد کیا ملزم گرفتار نہ ہوا تو خواجہ سراء اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ دبائو بڑھا تو واقعے کے پانچ روز بعد پولیس خواجہ سراء قتل کیس کے مبینہ مرکزی ملزم فضل گجر کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم فضل کو نواحی علاقے قاضی کلے سے گرفتارکیا گیا۔ تھانہ فقیرآباد پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔  پولیس نے کیس کی تحقیقات کےلئے ایس ایس پی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔