Friday, May 17, 2024

پشاور، خاتون کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مقدمہ درج

پشاور، خاتون کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مقدمہ درج
December 13, 2019
پشاور (92 نیوز) خاتون کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پشاور پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد کی ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو ڈالنا مہنگا پڑ گیا، پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 کی رہائشی خاتون کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی شناخت صبا گل کے نام سے ہوئی ہے جو حیات آباد کی رہائشی ہے، خاتون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ویڈیو میں خاتون کو کھلے عام سڑک پر پستول سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل کرنے کا یہ پہلا واقع نہیں بلکہ حیات آباد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنا اور اسے فیس بک پر وائرل کرنا صبا گل کا مشغلہ ہے۔ صبا گل چاہے تو دن کے وقت اور چاہے تو رات کی تاریکی میں ہوائی فائرنگ کرتی ہے اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس بھی دیکھتی رہ جاتی ہے۔