Thursday, April 25, 2024

پشاور: خاتون پولیو ورکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم گرفتار

پشاور: خاتون پولیو ورکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم گرفتار
May 20, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور کے علاقہ شریکرہ متنی میں خاتون پولیو ورکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پشاور کے علاقہ شریکرہ متنی میں ایک شخص کو خاتون پولیو ورکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مہنگی پڑ گئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نورالامین نے خاتون پولیو ورکر کو ان کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے منع کیا تھا۔ خاتون پولیو ورکر جب بچوں کو پولیو سے بچائو کےقطرے پلانے ملزم کے گھر گئی تو ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ خاتون پولیو ورکر نے ضلعی انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کر دیا۔ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نورالامین کو گرفتار کر لیا۔