Wednesday, April 24, 2024

پشاور: حیات آباد میں دھماکا، ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور شہید

پشاور: حیات آباد میں دھماکا، ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور شہید
November 24, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکا ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور اور گن مین شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکا زرغونی مسجد کے قریب فیز 2 میں ہوا جہاں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اپنی رہائش گاہ سے سنٹرل پولیس آفس جا رہے تھے۔
حیات آباد دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کے بارے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔