Saturday, April 20, 2024

پشاور: حکومتی امداد ناکافی ،جماعت اسلامی نے سیلاب متاثرین کیلئےچندہ مہم شروع کر دی

پشاور: حکومتی امداد ناکافی ،جماعت اسلامی نے سیلاب متاثرین کیلئےچندہ مہم شروع کر دی
August 2, 2015
پشاور (92نیوز)حکومت کی امداد سے مایوس ہوکر جماعت اسلامی نے پشاور میں چترال کے متاثرین کی امداد کے لئے چندہ مہم شروع کر دی ہے ایک دن میں وہ لاکھوں روپے اکٹھا کر چکے ہیں جبکہ یہ مہم پشاور میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال میں آنے والی تباہی کے بعد مرکز نے 50 کروڑ روپے کا اعلان کر دیا مگر چترال کے مکین اس امداد کو ناکافی سمجھتے ہیں ، حکومت سے مایوس ہو کر جماعت اسلامی نے  پشاور میں چترال کے متاثرین کے لئے چندہ مہم شروع کر دی ہے ، جماعت اسلامی کے عہدیداروں کے بقول چترال کے رہائشی حکومت کی مدد کا انتظار نہیں کر سکتے ، وہاں زندگی کو معمول پر لانے کے لئے فوری بحالی کی ضرورت ہے ۔ ان کے بقول جہاں پلوں کی بحالی کے لئے 65 کروڑ درکار ہوں اور مکانات کی بحالی کے لئے 40کروڑ کی ضرورت ہو وہاں 50کروڑ کی امداد  اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔ مقامی آبادی کے مطابق چترال میں متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے اور اگر فوری بحالی نہ کی گئی تو نہ صرف وہاں خوراک کی قلت کا مسئلہ پیش آسکتا ہے بلکہ پہلے سے متاثرہ آبادی مزید مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے ۔