Sunday, September 8, 2024

پشاور : حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

پشاور : حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
March 23, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں حساس اداروں کا ریٹائرڈ افسر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، جان بحق ریٹائرڈ اہلکار مقامی یونیورسٹی میں پروفیسر تھا اور انہیں بھائی کے گھر سے نکلنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز 7 میں خفیہ ادارے کے ریٹائرڈ اہلکار عبداللطیف کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عبداللطیف فیز 7 میں واقع اپنے بھائی کے گھر آیا ہوا تھا، وہ جیسے ہی گھر سے باہر آیا تاک میں بیٹھے مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ عبداللطیف مقامی یونیورسٹی میں پروفیسر تھا۔