Friday, April 26, 2024

پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
January 4, 2017

 پشاور(92نیوز)پشاورکے جوڈیشل کمپلیکس میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا  پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات             پشاورکے حساس علاقہ میں واقع جوڈیشل کمپلیکس میں سخت سیکیورٹی کے باوجود فائرنگ کے واقعے میں پیشی بھگتنے عدالت آنے والا واسع اللہ موقع پردم توڑ گیا۔ فائرنگ سے احاطہ عدالت میں موجود ایک اورشخص محمد لطیف زخمی ہوگیا فائرنگ سے جوڈیشل کمپلیکس میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول میں دیرینہ دشمنی تھی مقتول پرملزم کے بھائی اور کزن کو قتل کرنے کا الزام تھا پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم پولیس اہلکار ارشد کو گرفتارکرلیا۔

ملزم ارشد پولیس تھانہ خزانہ میں تعینات اور مقامی ایم پی اے کا سیکیورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے۔