Sunday, May 19, 2024

پشاور ، جعلی نوٹ چھاپنے والا گینگ قانون کے شکنجے میں آ گیا

پشاور ، جعلی نوٹ چھاپنے والا گینگ قانون کے شکنجے میں آ گیا
November 9, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور میں کروڑوں روپے کے جعلی نوٹ چھاپ کر قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والا گینگ قانون کے شکنجے میں آگیا۔ یکہ توت کے علاقہ کاکشال میں گھر کی تیسری منزل پر پرنٹنگ پریس لگا کر دھڑا دھڑ جعلی نوٹ چھاپنے والے آخرکار قانون کی پکڑ میں آگئے۔ ایس ایس پی آپریشن پشاور نے بتایا کہ کارروائی جعلی کرنسی چھاپنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کے ساتھ مل کر کی۔ موقع سے ہزار، پانچ ہزار کے چھ کروڑ مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ قبضے میں لے کر تین ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے سترہ کروڑ روپے کے نوٹ چھاپ کر مارکیٹ میں پھیلانے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن ان کا یہ منصوبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا۔ نو رکنی گینگ کے چھ دیگر افراد کی گرفتاری کےلئے کوششیں بھی جاری ہیں۔