Friday, March 29, 2024

پشاور: جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے با برکت محافل کا سلسلہ جاری

پشاور: جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے با برکت محافل کا سلسلہ جاری
November 28, 2017

پشاور (92 نیوز) ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے با برکت محافل کا سلسلہ جاری ہے۔ تاریخی مقام یاد گار چوک میں بھی میلاد النبیﷺ کی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا۔
  چوک یادگار پشاور میں عاشقان رسول نے سرور کونین سردار دو جہاں حضرت محمدﷺ سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے با برکت محفل سجائی تو نبی آخر زمان کی محبت سے سرشار لوگ شہر کے کونے کونے سے شہر کے قدیم علاقے میں پہنچ گئے۔
عید میلاد النبیﷺکو گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں نے خوبصورت نعت پیش کر کے شہر کی فضاء کو معطر کر دیا۔
ادارہ تبلیغ الاسلام کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں جلسوں کا انعقاد 12 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔