Thursday, April 18, 2024

پشاور: ثقافتی میلےمیں علاقائی موسیقی نے سماں باندھ دیا

پشاور: ثقافتی میلےمیں علاقائی موسیقی نے سماں باندھ دیا
January 15, 2017
پشاور(92نیوز)پشاور میں منعقدہ ثقافتی میلےمیں  ایک جانب اگر ثقافتی پہناووں نے تقریب کی شان بڑھائی تو دوسری جانب علاقائی موسیقی نے سماں باندھ دیا۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کی ثقافت منفرد حیثیت رکھتی ہے، صوبے میں بولی جانے والی 27 زبانوں میں سے 13 چترال میں بولی جاتی ہیں۔ صوبے کے مختلف اضلاع کے روایتی رنگوں کا امتزاج پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں دیکھنے کو ملا۔ تقریب میں جہاں زبانوں کی اہمیت اجاگر کی گئی وہاں فوک موسیقی کے خوبصورت رنگ بھی بکھیرے گئے، موسیقی پر چترالیوں نے بہترین پرفارمنس دکھائی۔