Friday, April 26, 2024

پشاور : تین دہشتگرد سفید سنگ روڈ پر خودکش جیکٹ پھٹنےسےہلاک

پشاور : تین دہشتگرد سفید سنگ روڈ پر خودکش جیکٹ پھٹنےسےہلاک
May 20, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا شہر کو خون آلود کرنے کےارادے سے نکلنے والے تین دہشتگردسفید سنگ میں خودکش جیکٹ پھٹنے سےخود ہی انجام کو پہنچ گئے۔ خودکش جیکٹ، نودستی بم اور کلاشنکوفیں بھی برآمدہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کےتھانہ ریگی کے علاقہ میں زوردار دھماکے سے ٹکروں کی صورت میں بکھرنے والے تین دہشت گرد موٹرسائیکل پرنکلے تو شہرمیں تباہی مچانے کےلئے لیکن ٹارگٹ تک پہنچنےسےقبل ہی سفید سنگ چوک میں  ایک خودکش جیکٹ پھٹنے سے اڑگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں دو ازبک جبکہ ایک مقامی معلوم ہوتا ہے ہلاک دہشت گردوں سے ملنے والی ایک خودکش جیکٹ کوناکارہ بنا دیا گیا۔ 9 دستی بم، دوکلاشنکوف بھی ملیں بغیرنمبرپلیٹ موٹرسائیکل کا انجن اورچیسزنمبر حاصل کرلیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے سر اور دیگر اعضاء مل گئے جنہیں مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔