Sunday, September 8, 2024

پشاور: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،سرچ آپریشن کے دوران 70 افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

پشاور: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،سرچ آپریشن کے دوران 70 افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
August 15, 2017

پشاور(92نیوز)پشاورمیں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران راکٹ لانچر،دستی بموں، ایس ایم جی رائفلز اور کلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے سترسے زائد مطلوب افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پشاورپولیس کی شرپسندوں پر عقابی نگاہ کے باعث اس باریوم آزادی پرامن دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔ ایس ایس پی آپریشن پشاورنے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں تیس سرچ آپریشن کئے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران پولیس نے دس کلو گرام بارودی مواد، دو راکٹ لانچر، پچاس سے زائد کلاشنکوفیں، چار ایس ایم جی کے علاوہ ڈیڑہ سو سے زائد پستول برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشن پشاور کا کہنا تھا کہ پولیس امن دشمنوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اورشہریوں کے تحفظ کےلئے چوکس ہے۔۔