Tuesday, April 30, 2024

پشاور : تخریب کاری کا بڑا مںصوبہ ناکام،نجی سکول سے 6خودکش جیکٹس 18کلوبارودی مواد اور تقشے برآمد

پشاور : تخریب کاری کا بڑا مںصوبہ ناکام،نجی سکول سے 6خودکش جیکٹس 18کلوبارودی مواد اور تقشے برآمد
October 16, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور پولیس نے نواحی علاقے شمشتوکیمپ میں کارروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ نجی سکول سے 6 خود کش جیکٹس، اٹھارہ کلو گرام بارودی مواد اور نقشے برآمد کرلئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق چیف کیپیٹل سٹی پولیس مبارک زیب نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر شمشتو کیمپ میں واقع نجی سکول کی عمارت پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران عمارت سے چھ خود کش جیکٹیں اور اٹھارہ کلو گرام بارودی مواد برآمد ہواجبکہ پولیس نے مختلف نقشے بھی برآمد کئے۔ کیپیٹل سٹی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کچھ ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ بارودی مواد محرم الحرام کے جلوسوں کو ٹارگٹ کرنے کےلئے استعمال کیا جانا تھا۔