Friday, May 17, 2024

پشاور تا کابل ایکسپریس وے کیلئے عالمی بینک سے 40 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے

پشاور تا کابل ایکسپریس وے کیلئے عالمی بینک سے 40 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے
December 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پشاور سے کابل تک ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے عالمی بینک سے 40 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے، منصوبے پر اگلے مہینے سے کام شروع ہو جائے گا۔ پشاور تا کابل ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے عالمی بینک سے معاہدہ ہو گیا، عالمی بینک اس بڑے منصوبے کے لئے 40 کروڑ ڈالر دے گا۔ 48 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے 7.3 میٹر چوڑی ہوگی جس مین 4 لین ہوں گے۔ اس منصوبے کو کوریڈور 5 کا نام دیا گیا ہے جو تاجکستان، ازبکستان اور بحیرہ عرب تک مختصر ترین راستہ ہوگا ،  اس کے ساتھ ساتھ کوریڈور کی تعمیر کے ساتھ پاکستان کے لئے یورپ، مڈل ایسٹ اور روس تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ یہ منصوبہ پشاور، کابل اور دو شنبے کی مجوزہ موٹروے کا اہم حصہ ہے جس سے اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی اور خیبر پختونخوا کے لگ بھگ ایک لاکھ افراد کو نجی سیکٹر میں روزگار میسر آئے گا۔