Wednesday, April 24, 2024

پشاور: بےنظیر بھٹویونیورسٹی میں خواتین کےعالمی دن پر طالبات کی شاندار پرفارمنس

پشاور: بےنظیر بھٹویونیورسٹی میں خواتین کےعالمی دن پر طالبات کی شاندار پرفارمنس
March 8, 2017
پشاور(92نیوز)وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ پشاورمیں خواتین کے عالمی دن کی تقریب میں طالبات نے اپنی فن کارانہ صلاحیتوں کا بھرپوراظہارکرکے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی شعبےمیں پیچھے نہیں ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق عورت، ماں ، بیٹی، بہن اور بیوی کے روپ میں تصویرکائنات کا خوبصورت رنگ ہے۔پشاور کی بے نظیربھٹو شہید ویمن یونیورسٹی میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا تو طالبات نے اپنی شاندار پرفارمنس سے نہ صرف خواتین کے حقوق بلکہ ان کے مسائل کو بھی خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ مقامی سنگرنےخوبصورت گیت کے ذریعےباہمت خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ طالبات نے پرفارمنس کے ذریعے وفا اورایمانداری کا پیکرعورت کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔ تقریب میں نہ صرف خواتین نے اپنی عزم وہمت سے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی میدان پیچھے نہیں بلکہ شرکاء میں موجود مرد حضرات نے بھی ملک کی ترقی میں ان کے برابرکردار پر خراج تحسین پیش کیا۔