Thursday, March 28, 2024

پشاور بی آرٹی منصوبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونا چاہئے، حمزہ شہباز

پشاور بی آرٹی منصوبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونا چاہئے، حمزہ شہباز
June 14, 2019
 لاہور (92 نیوز) قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے پشاور بی آرٹی منصوبہ عجوبہ بن گیا، اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونا چاہئے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا ہے بی آرٹی کا بجٹ ایک کھرب سے تجاوز کر گیا۔ حکومت کی اپنی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی میں 7 ارب کا غبن ہوا۔ اس پر بھی کمیشن بننا چاہیے۔ عمران نیازی کے جھوٹوں پر بھی ایک کمیشن بننا چاہیے، ان کا یوم حساب آنے والا ہے۔ حمزہ شہباز شریف بولے فریال تالپور کو گرفتار لیا گیا ، ہمارے ہاں خواتین کی عزت ہوتی ہے ۔ فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتا ہوں ۔ لوگوں کی بہنوں اور مائوں کا تقدس کی پاسداری کرنی چاہیے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا حکومت بوکھلا گئی ہے ، عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ۔ عمران نیازی نے رات کے ساڑھے بارہ بجے قوم سے خطاب کیا۔ عوام سننا چاہتی تھی بجٹ پر خوشخبری دیں گے لیکن وہی گرفتاری والی زبان استعمال کی۔ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا تھا پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے۔ اکتہر سالہ تاریخ میں خطاب جو وزیر اعظم کے منصب کو زیب نہیں دیتا خطاب کیا۔ یہ بجٹ نہیں عوام کےلئے زہر قاتل ہے۔ یہ سیاسی بیان نہیں ۔ انہوں نے کہا آج حجام کو ، ایک ٹیکسی والے کو ، ایک لانڈری والے ڈاکٹر دھوبی کو سولہ فیصد سروس ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ بہاولپور میں چلے جائیں یا کسی بھی علاقے میں نائی بچوں کا پیٹ پالنے کےلئے پیسہ کماتا ہے ۔ اس پر سولہ فیصد ٹیکس لگا دیا گیا۔ حمزہ شہباز بولے پنجاب کی آمدن زراعت سے منسلک ہے۔ سبسڈی جو پچھلی حکومت کھاد اور بجلی کی صورت میں دی آبیانہ کو دگنا کر دیا گیا۔ اب زراعت کا شعبہ جو پہلے زبو حالی کا شکار تھا اس کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔