Thursday, May 9, 2024

پشاور بی آر ٹی میں مزید 20 بسیں 2 دن میں شامل کی جائیں گی، ترجمان بی آر ٹی

پشاور بی آر ٹی میں مزید 20 بسیں 2 دن میں شامل کی جائیں گی، ترجمان بی آر ٹی
August 18, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور بی آر ٹی میں مزید 20 بسیں 2 دن میں شامل کی جائیں گی۔ ترجمان بی آر ٹی کے مطابق مزید 20 بسیں بی آر ٹی میں شامل کرنے سے رش قابو کرنے میں مدد ملے گی۔ بی آر ٹی روٹس پر فی الحال 70 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی ، بس کا کم سے کم کرایہ 10 روپے، زیادہ سے زیادہ کرایہ پچاس روپے ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں یہ پاکستان کی سب سے بہترین میٹرو بس پراجیکٹ ہے۔ اس کے اثرات پشاور میں پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا بی آرٹی کے باعث ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، 27 کلومیٹر اس کا مین آرٹری ہے، 60 کلو میٹر فیڈر روٹس ہیں، بی آر ٹی پورے پشاور کے علاقوں کو کور کرتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پروگرام میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنا پہلے ہونا چاہیے، 10 روپے ٹکٹ سے عام آدمی کیلئے یہ ایک بڑی نعمت بنے گی، طالبعلموں کیلئے سفر کرنا آسان ہو جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جتنا بھی مبارک دوں وہ کم ہے، یہ صرف 27 کلومیٹر سڑک نہیں پورے پشاور کو کور کررہی ہے، پہلی بار پاکستان میں ڈیزل ہائی برڈ بسیں چل رہی ہیں، ہائی برڈ بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔