Friday, April 19, 2024

پشاور ، بی آر ٹی منصوبہ کی بس نے افتتاح سے قبل ہی خاتون کی جان لے لی

پشاور ، بی آر ٹی منصوبہ کی بس نے افتتاح سے قبل ہی خاتون کی جان لے لی
May 13, 2019

پشاور ( 92 نیوز) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کی بس نے افتتاح سے قبل ہی ایک خاتون کی جان لے لی ،  حیات آباد کے باغ ناراں کے قریب بی آر ٹی ٹریک عبورکرنے والی خاتون کو بس نے ٹکر ماردی ۔

پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی بس آزمائشی طور پر ٹریک پر چلائی جارہی تھی کہ اس دوران باغ ناراں حیات آباد کے قریب خاتون کو ٹکر ماردی۔

 پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقہ تنگی سے تعلق رکھنے والی  30 سال کی خاتون لبنیٰ بی آرٹی ٹریک عبور کررہی تھی کہ بس سے ٹکرا گئی۔

 خاتون کو شدید زخمی حالت میں ایچ ایم سی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی، بی آر ٹی کی بس کا یہ پہلا حادثہ ہے جس میں خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔