Tuesday, April 23, 2024

پشاور: بہادر کلی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، تین زخمی

پشاور: بہادر کلی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، تین زخمی
October 28, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور کے نواحی علاقے میں زلزلے سے متاثرہ گھر کی چھت گر گئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پشاور کے نواحی علاقے بہادر کلی میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دادا اور دو پوتے جاں بحق ہو گئے جبکہ دادی اور دو پوتے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گھر کو گزشتہ روز آنے والے زلزلے میں شدید نقصان پہنچا تھا۔