Sunday, September 8, 2024

پشاور : بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج،پرچم نذر آتش

پشاور : بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج،پرچم نذر آتش
August 28, 2015
پشاور(92نیوز)سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کےخلاف پشاورمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بھارتی پرچم نذرآتش کرکے غم وغصے کا اظہارکیا۔ تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی کے زیراہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے  کے شرکاء نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بھارتی جارحیت پر شدید غم وغصے کا اظہارکیا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی شدت پسندی اور جارحیت کا نوٹس لے۔