Tuesday, April 23, 2024

پشاور : بم کو ناکارہ بنانے کے دوران زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو مناسب علاج نہ ہونے کی شکایات

پشاور : بم کو ناکارہ بنانے کے دوران زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو مناسب علاج نہ ہونے کی شکایات
September 11, 2016
پشاور(92نیوز)جمعرات کو پشاور میں ورسک روڈ پر سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنانے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین اسپتال میں مناسب علاج نہ ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔ لواحقین کے بقول اسپتال انتظامیہ شدید زخمی اہلکاروں کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان لے پیارے زخموں سے کراہ رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز ٹس سےمس نہیں ہوتے ۔