Friday, May 10, 2024

پشاور، بس ریپڈ ٹرانزٹ میں شامل سائیکل ٹریک کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا

پشاور، بس ریپڈ ٹرانزٹ میں شامل سائیکل ٹریک کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا
July 7, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور کے میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ میں شامل سائیکل ٹریک کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکاـ منصوبے کے تحت خریدی گئی سائیکلیں اب جی ٹی روڈ اور شہر کی دیگر سڑکوں پر بھی چلائی جا سکیں گی۔ سائیکل کا کرایہ گھنٹوں کے حساب سے لیا جائے گا۔ پشاور میں جدید سفری سہولت کے میگا پراجیکٹ بی آرٹی میں شامل سائیکل ٹریک کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ منصوبے کے تحت ریچ تھری میں ٹریک پر کام شروع نہیں ہوسکا۔۔ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب سائیکل ٹریک کی تعمیرکےلئے این او سی بھی نہ مل سکی۔ ذرائع کے مطابق سائیکل ٹریک مکمل نہ ہونے کے باعث اب بی آر ٹی کی تین سو ساٹھ سائیکلیں بی آر ٹی کوریڈور کے علاوہ جی ٹی روڈ اور دیگر سڑکوں پر بھی چلائی جاسکیں گی۔ شہری سائیکل کا فی گھنٹہ کے حساب سے کرایہ ادا کرکے سائیکل گھر بھی لے جاسکیں گے۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی ظفرعلی شاہ کے مطابق ریچ ون اور ریچ ٹو پر سائیکل چلانے کےلئے فٹ پاتھ کے ساتھ سائیکل ٹریک بنایا گیا ہے۔ کینٹ اسٹیشن پر این او سی ملتے ہی کام شروع کردیا جائے گا۔