Monday, May 6, 2024

پشاور، بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کاتعمیراتی کام سست روی کا شکار

پشاور، بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کاتعمیراتی کام سست روی کا شکار
January 8, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاورمیں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا تعمیراتی کام مسلسل سست روی کا شکار ہے، بی آر ٹی کےچھ  ماہ کے منصوبے کو ڈیڑھ سال میں بھی مکمل نہیں کیا جاسکا ۔ پشاور شہر میں پہلا میگا پراجیکٹ شروع ہوا  تو حکمرانوں کے لئے ایک امتحان بن گیا ، بی آر ٹی کا منصوبہ تو دھوم دھام سے شروع ہوا مگر ایسا لٹک گیا کہ چھ ماہ کا پراجیکٹ  ڈیڑھ سال میں بھی پایہ تکمیل تک نہ پہنچا ، کبھی حکومت کی تبدیلی کا بہانا بنایا گیا تو کبھی ایکنک کی منظوری کا جواز ڈھونڈا گیا ۔ منصوبے کی لاگت 66  ارب تک پہنچ گئی مگر تعمیراتی کام کی سست رفتاری کا ذمہ دار کون حکومت نے جاننے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی ۔ نئی ڈیڈ لائن میں بمشکل ڈھائی ماہ رہتے ہیں اس دوران بس سٹیشنز بنیں گے پارکنگ پلازوں کی تعمیر ہوگی اور بسوں کی خریداری کی جائی گی  یہ سب کیسے ہوگا ،25 مارچ کو ہی اس کا اندازہ ہوسکے گا ۔