Tuesday, April 23, 2024

پشاور: بخشو پل کے قریب گیس لیک ہونے سے دھماکا‘ 10 افراد جھلس گئے

پشاور: بخشو پل کے قریب گیس لیک ہونے سے دھماکا‘ 10 افراد جھلس گئے
September 25, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور میں بخشو پل کے قریب گیس لیک ہونے سے دھماکہ ہو گیا۔ دو خواتین اور آٹھ بچے جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بخشوپل کے قریب ایک گھر میں گیس لیک ہونے سے دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ کی زد میں آ کر دو خواتین اور آٹھ بچے جھلس گئے۔ حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔