Friday, April 26, 2024

پشاور : باچا خان چوک میں تخریب کاری کا بڑا مںصوبہ ناکام ، بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور : باچا خان چوک میں تخریب کاری کا بڑا مںصوبہ ناکام ، بم ناکارہ بنا دیا گیا
September 23, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور کے باچاخان چوک میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ، فلائی اوور کے نیچے رکھا گیا تین کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا، بم نصب کرنے والا ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار،دہشت گردی کی کوشش ناکام ہونے شہریوں کے پاکستان زندہ باد کےنعرے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ تفصیلات کےمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عقابی نگاہ نےپشاورکے باچاخان چوک کو بڑی تباہی سے بچالیا دہشت گردوں نے فلائی اوور کے نیچے مصروف مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی  اور شاپنگ بیگ میں دیسی ساختہ بم رکھا۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے سڑک کو ٹریفک کےلئے بند کردیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا  جس نے دو سے تین کلو گرام وزنی ہاٹ پاٹ میں تیارکیا گیا بم ناکارہ بنایا۔ بم ناکارہ بنانے کا منظر سیکڑوں شہریوں نے دل تھام کر دیکھا  دہشت گردی کی کوشش ناکام ہوئی تو فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی شہریوں نے بی ڈی یو اہلکار کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ سپیشل پولیس یونٹ نے بم نصب کرنے کی کوشش کے دوران ایک دہشت گرد کوفائر کرکے زخمی حالت میں گرفتارکیا جبکہ دوسرا رش کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلا۔ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عاشق حسین کے نام سے ہوئی جو بھانہ ماڑی پشاورکا رہائشی ہے۔