Wednesday, April 24, 2024

پشاور : ایک ہفتے میں کانگو کے تین مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف

پشاور : ایک ہفتے میں کانگو کے تین مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف
August 31, 2016
پشاور(92نیوز)پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران کانگو کے تین مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ خیبرٹیچنگ اسپتال میں دو اور ایک خاتون نجی اسپتال میں کانگوکا شکار ہوئی محکمہ صحت نے کانگوکےبڑھتے کیسز پر چپ سادھ لی گزشتہ سال بھی تیرہ افراد اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق کانگو وائرس نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کا رخ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک خاتون سمیت تین افراد کانگو وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے۔ جاں بحق ہونے والوں میں افغان مہاجر خاتون چوبیس اگست کو نجی اسپتال میں جاں بحق ہوئی جبکہ دو افراد چھبیس اگست کوخیبرٹیچنگ اسپتال میں اس خطرناک وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے۔ جن میں نوتھیہ پشاورکا چالیس سالہ مطیع اللہ اور بنوں کا پینتالیس سالہ رازمحمد شامل ہے ایک طرف جہاں پشاورکانگو وائرس کے نشانے پرہے وہیں محکمہ صحت نے اس معاملے پرچپ سادھ لی ہے اور معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔