Monday, September 16, 2024

پشاور اور گرد ونواح میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے

پشاور اور گرد ونواح میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے
January 1, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پشاور اور گرد ونواح میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور گرد ونواح میں زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

سوات، دیربالا، نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور خیبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس سے ایک روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ نوشہرہ، مردان، چارسدہ، سوات اور چترال زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا تھا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔