Thursday, April 25, 2024

پشاور اور مردان حملوں کے بعد اسلام آباد بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور اور مردان حملوں کے بعد اسلام آباد بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
September 2, 2016
اسلام آباد (92 نیوز) – اسلام آباد کی سکیورٹی ہائی الرٹ۔ اہم عمارتوں تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاﺅسز کے باہر نفری بڑھا دی گئی۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 60 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پشاوراورمردان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی، اہم عمارتوں، مارکیٹوں، تعلیمی اداروں، میڈیا ہاﺅسز اور دیگر پبلک مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور متعلقہ پولیس افسران کو اپنے علاقوں میں گشت بڑھانے کا حکم دیدیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کے علاقوں سہالہ، پٹھان کالونی اور ترنول میں سرچ آپریشن کے دوران 70 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران 35 گھروں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ گرفتار کئے گئے افراد کو تھانہ سہالہ منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی ساجد کیانی کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصداسلام آباد کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔