Thursday, May 9, 2024

پشاور انتظامیہ کی غفلت ، کورنا بچاؤ کی کٹس گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیں

پشاور انتظامیہ کی غفلت ، کورنا بچاؤ کی کٹس گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیں
April 8, 2020

پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں انتظامیہ کی لاپرواہی اور محکمہ صحت کی سنگین غفلت سامنے آگئی ، کورونا سے بچانے والی کٹس گندگی کے ڈھیر پر پھینک دی گئیں ،حسن گڑھی روڈ پر کچرے کے ڈھیر سے حفاظتی کٹس بچوں نے پہن لیں،حکومتی غفلت سے کورونا کیخلاف حکومتی اقدامات پر سوالیہ نشان لگ گئے۔

پشاور کی انتظامیہ کی جانب سے غفلت و لاپرواہی کا ایک اور  واقعہ سامنے آگیا ، انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والی حفاظتی کٹس گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیں ۔

بچوں نے گندگی کے ڈھیر پر پڑی کٹس  اتھا کر پہن لیں ، استعمال شدہ حفاظتی کٹس کا کوڑے کے ڈھیر پر پھینکا جانا انتظامیہ کی کار کردگی پر سوالیہ نشان بن گیا۔