Thursday, April 25, 2024

پشاور ، انتخابات کی آمد پر پرنٹنگ پریس والوں کے وارے نیارے

پشاور ، انتخابات کی آمد پر پرنٹنگ پریس والوں کے وارے نیارے
June 29, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور میں انتخابی سرگرمیاں بڑھتے ہی پرنٹنگ سے وابستہ افراد کے بھی وارے نیارے ہو گئے۔ کہیں پر بڑے بڑے بینرز بن رہے ہیں تو کہیں پوسٹرز اور سٹکرز کی چھپائی ہورہی ہے۔ پرنٹنگ مارکیٹ میں موجود دکانیں رنگارنگ سٹیکرز اور پوسٹروں سے سج گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری ہوا تو بڑے بینرز کی بجائے سٹیکرز کی اہمیت بڑھ گئی۔ پرنٹنگ پریس مالکان نے کہا کہ اس بار  آزاد امیدواروں کی بجائے پارٹی امیدواروں کا کام عروج پر ہے، جس میں ائے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جوں جوں انتخابات قریب انے لگے ہیں، اس بازار کی رونقیں بھی بحال ہونے لگی ہیں۔ الیکشن کی تیاری زوروشور سے جاری ہے، کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ پرنٹنگ کی مشینیں دن کو ہی نہیں بلکہ رات کو بھی چلتی رہتی ہیں۔