Monday, September 16, 2024

پشاور: امن کی بحالی کا پیغام دینےکیلئے نوجوانوں کا پارک میں روایتی رقص ، شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

پشاور: امن کی بحالی کا پیغام دینےکیلئے نوجوانوں کا پارک میں روایتی رقص ، شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت
April 8, 2017
پشاور(92نیوز)پشاور میں امن کی بحالی کا پیغام دینے کے لئے نوجوانوں نے ایک پارک میں روایتی رقص کا اہتمام کیا تو آس پاس سے مردوں کے ساتھ خواتین بھی روایتی رقص دیکھنے  پہنچ گئیں۔ تفصیلات کےمطابق موسم نے انگڑائی لی تو پشاور کے نوجوانوں کی اندر کی رنگینی بھی باہر آ کر رقص کرنے لگی، باغ ناران میں روایتی اتنٹر کے لئے میدان سجایا گیا تو آس پاس سے ہر کوئی اس میں حصہ لینے کے لئے سرگرم دکھائی دیا۔ روایتی رقص سے محظوظ ہونے کے لئے خواتین بھی باغ ناران پہنچ گئیں اور نوجوان کی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا۔ ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں میں جھومنے والے روایتی لباس میں ملبوس نوجوانوں نے جہاں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے اس تقریب میں بھر پور شرکت کی وہاں یہ پیغام بھی دیا کہ پشاور کی کھلی فضاؤں میں امن کا راج ہے۔