Sunday, May 19, 2024

پشاور: امریکی قونصل خانے میں پولیس اور آرمی کی مشترکہ فرضی مشقیں

پشاور: امریکی قونصل خانے میں پولیس اور آرمی کی مشترکہ فرضی مشقیں
September 22, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاورمیں امریکی قونصل خانہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ فرضی مشق کے دوران جوانوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے پیغام دیا کہ ملک کے کسی بھی حصے کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ممکنہ دہشت گردی اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکاروں کی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف اداروں کے بعد سیکیورٹی فورسز اورپولیس اہلکاروں نے پشاورمیں امریکی قونصل خانے میں فرضی مشق کر کے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

 آرمی کیوآرایف،آرآرایف پولیس اورایلیٹ فورس نے مشق میں حصہ لیا۔ قونصل خانہ کے سیکورٹی آفیسراوردیگر عملہ بھی موک ایکسرسائز میں شامل رہا۔

 ایس پی ایلیٹ فورس محمد ساجد کا کہنا تھا کہ یہ ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کی مشق تھی۔ جس کے دوران قونصلیٹ کے آس پاس ایریا کی سیکورٹی بھی چیک کی گئی۔ ایس پی ایلیٹ فورس کا کہنا تھا کہ پیغام دیناچاہتے ہیں کے ملک کے کسی بھی حصے کی حفاظت کرسکتےہیں۔