Wednesday, April 24, 2024

پشاور : الیکٹرانکس مارکیٹ میں آتشزدگی‘ 10دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں

پشاور : الیکٹرانکس مارکیٹ میں آتشزدگی‘ 10دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں
December 30, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور کے علاقہ گھنٹہ گھر میں الیکٹرانک مارکیٹ میں اچانک بھڑکنے والی آگ سے دس دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 کی چھ گاڑیوں اور تیس فائر فائٹر نے آسمان سے باتیں کرتے شعلوں پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاورکے علاقہ گھنٹہ گھر میں واقع الیکٹرانکس مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلوں نے دس دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے چھ گاڑیوں اور تیس فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کی کوشش کی اورگھنٹوں کی جدوجہد کے بعد شعلوں پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔