Friday, May 3, 2024

پشاور: افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ فارموں کی تصدیق کرنیوالے پندرہ سابق ناظم گرفتار، پچپن افراد کیخلاف مقدمات درج

پشاور: افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ فارموں کی تصدیق کرنیوالے پندرہ سابق ناظم گرفتار، پچپن افراد کیخلاف مقدمات درج
July 25, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) افغان مہاجرین کی نادرا میں غلط تصدیق کرنے پر پشاور کے پندرہ سابق ناظمین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پچپن افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ پشاور کی مقامی عدالت نے افغان مہاجرین کی نادرا میں غلط تصدیق کرنے والے پندرہ سابق ناظمین کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد کر دی۔ پولیس نے ان سابق ناظمین کو حراست میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے افغان مہاجرین کی غلط تصدیق کے حوالے سے تمام ریکارڈ خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔ افغان مہاجرین کی غلط تصدیق پر دیگر پچپن افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ایسے سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا جائے گا جنہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈوں کے لئے فارموں کی تصدیق کی ہے۔