Monday, May 13, 2024

پشاور، احتجاجی ڈاکٹرز پر پولیس کا لاٹھی چارج، 15گرفتار، اہلکاروں سمیت کئی زخمی

پشاور، احتجاجی ڈاکٹرز پر پولیس کا لاٹھی چارج، 15گرفتار، اہلکاروں سمیت کئی زخمی
September 27, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور میں ڈاکٹرز کو اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا، لیڈی ریڈنگ اسپتال کے باہر مظاہرین پر پولیس کا تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور پتھرائو سے متعدد ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نے 15 ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ڈاکٹر باہر احتجاج کرتے رہ گئے کے پی کے اسمبلی نے ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزبل منظور کرلیا۔ پشاور کا لیڈی ریڈنگ اسپتال اس وقت میدان جنگ بن گیا جب ڈاکٹروں نے ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے قیام کے بل کے خلاف احتجاج کرنے اسپتال میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس نے ڈاکٹروں کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، اس دوران پتھراﺅ بھی ہوا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران 5 ڈاکٹر اور8 پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ15 ڈاکٹروں کو پولیس نے گرفتارکرلیا، ڈاکٹروں نے احتجاج کا رخ صوبائی اسمبلی کی جانب موڑ دیا اور اسمبلی چوک میں خیبرروڈ بلاک کردی۔ ڈاکٹرز باہر احتجاج کرتے رہ گئے جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی نے ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز بل منظورکرلیاجبکہ ایوان سے واک آﺅٹ کرنےوالے اپوزیشن ممبران ، اسمبلی چوک میں ڈاکٹروں کے جاری دھرنے میں پہنچ گئے اور انہیں تعاون کی یقین دہانیاں کراتے رہے۔ ڈاکٹروں نے نمازجمعہ بھی خیبرروڈ پرادا کی۔