Friday, May 10, 2024

پشاور ائیرپورٹ پر حاجی آب زم زم کیلئے لگیج بیلٹ میں گھس گئے

پشاور ائیرپورٹ پر حاجی آب زم زم کیلئے لگیج بیلٹ میں گھس گئے
September 9, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور ائیرپورٹ  پر بیک وقت حاجیوں کی 3 پروازیں پہنچی تو ائیر پورٹ پر شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی، حاجی آب زم زم لینے کے لئے لگیج بیلٹ میں  گھس گئے۔ باچا خان ائیر پورٹ پشاور پر اس وقت بھگدڑ اور افرا تفری مچ گئی جب آب زم زم کے انتظار میں حاجیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، حاجی آب زم زم کی وصولی کے لئے لگیج بیلٹ پر چڑھ کر اندر گھس گئے اور سکیورٹی کی دیواریں توڑتے ہوئے پانی کے ڈبے خود لگیج بیلٹ پر لوڈ کرنے لگے ۔ حاجیوں کے اندر گھستے ہی ائیر پورٹ کا عملہ بھی لگیج بیلٹ سے اندر جاتا اور باہر آتا دکھائی دیا، ائیر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بد انتظامی کی وجہ 3 پروازوں کی بیک وقت آمد ہے۔ انتظامیہ کے مطابق رش بڑھنے کے باعث ائیر پورٹ  میں یہ وقعہ پیش آیا۔