Tuesday, April 16, 2024

پشاور، آٹا مہنگا ہونے پر 115 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے کردی گئی

پشاور، آٹا مہنگا ہونے پر 115 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے کردی گئی
July 28, 2020
پشاور (92 نیوز) آٹا مہنگا ہوا تو پشاور کے نانبائیوں نے روٹی بھی غریب کی پہنچ سے دور کردی۔ ایک سو پندرہ گرام روٹی کی قیمت پندرہ اور ڈیڑھ سو گرام روٹی کی قیمت بیس روپے مقرر کردی گئی۔ نانبائیوں نے خبردار کیا ہے کہ ضلعی انتطامیہ نے اگر روٹی کی قیمت نہ بڑھائی تو شہر بھر کے تندور بند کردیئے جائیں گے۔ پشاور کے شہری ہوجائیں ہوشیار۔ اب دس روپے میں روٹی نہیں ملے گی۔ نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں خود ہی اضافہ کردیا۔ ایک سو پندرہ گرام روٹی کی قیمت دس سے بڑھا کر پندرہ روپے جبکہ ڈیڑھ سو گرام روٹی کی قیمت بیس روپے کردی گئی۔۔ روٹی کی قیمت بڑھنے پر شہریوں کی چیخیں نکل گئیں۔ نانبائی کہتے ہیں کہ آٹا کی بوری تین ہزار آٹھ سو روپے سے بڑھ کر چھ ہزار روپے کی ہوگئی۔ روٹی تو مہنگی کرنا مجبوری ہے۔ انتظامیہ نے سرکاری طور پر روٹی کی قیمت نہ بڑھائی تو شہر بھر کے تندور بند کردیئے جائیں گے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اگر انتظامیہ نے روٹی کی قیمت بڑھنے پر کارروائی نہ کی تو روٹی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوجائے گی۔