Saturday, April 20, 2024

پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی

پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
November 15, 2020
 پسنی (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پسنی میں کوسٹ گارڈز نے پاک فوج کے ہمراہ بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پہاڑوں میں چھپائی گئی 101 کلو کرسٹل اور 2700 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس تحویل میں لے لی گئی۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق برآمد منشیات کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد ہے۔ دوسری جانب کراچی پولیس سے جرائم کا خاتمہ نہ ہو سکا۔ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث پی آئی بی تھانے کا اہلکار پکڑا گیا۔ ابرار کے قبضے سے موٹرسائیکل اور موبائل برآمد ہوا۔ ادھر شرافی گوٹھ  پولیس نے  انتہائی  مطلوب ملزم سمیت تین افراد کو پکڑ لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فونز برآمد کر لیے گئے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔