Thursday, March 28, 2024

پسنی ائیر ٹریفک ریڈار پر حملے میں ملوث تین دہشت گرد گرفتار

پسنی ائیر ٹریفک ریڈار پر حملے میں ملوث تین دہشت گرد گرفتار
April 29, 2015
گوادر (نائنٹی ٹو نیوز) بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں ائیر ٹریفک ریڈار پر حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ پسنی میں خفیہ اطلاع پر ایف سی کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس میں تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے خود کار ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ تینوں افراد نے پسنی میں ائیر ٹریفک کنٹرول ریڈار پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا مگر فورسز کی جوابی کاروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔